بھکر: تنظیم شہری دفاع کا خصوصی اجلاس

ضلع میں قائم نو رمضان بازاروں میں مر دو خواتین رضا کار تعینات کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعہ 26 مئی 2017 21:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) گزشتہ روز تنظیم شہری دفاع کا خصوصی اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل کنٹرولر تنظیم شہری دفاع کریم بخش کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع بھکر میں قائم کیے گئے نو رمضان بازاروں میں مر دو خواتین رضا کار تعینات کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسٹرکٹر سول ڈیفنس چراٖ خان نے رضا کاروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی اور سیکورٹی امور کی انجام دہی کیلئے ضروری معلومات فراہم کیں ، ایڈیشنل کنٹرول تنظیم شہری دفاع کریم بخش نے چیف وارڈن حاجی محبوب احمد ملک کی خدمات کو بھی سراہا اورکہاکہ انتہائی مختصر وقت میں رضا کاروں کی تیاری کیلئے ان کی طرف سے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں، تنظیم شہری دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف وارڈن حاجی محبوب احمد ملک نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے ، انہوں نے کہاکہ رضا کاروں کوچاہیے کہ وہ سیکورٹی انتظامات کو سنبھالنے کیساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی معیار کو قائم رکھتے ہوئے رمضان بازاروں میںآنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ان کی ہر ممکن راہنمائی کرنا ہے بعد ازاں چیف وارڈن نے رضا کاروں میں تعیناتی سرٹیفکیٹ اور جیکٹ تقسیم کیں اور رضا کاروں کو اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کنٹرولر سول ڈیفنس و ڈپٹی کمشنر بھکر بلال حیدر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تنظیم شہری دفاع کا دائرہ کار پورے ضلع میں پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ پہلے صرف ضلعی ہیڈ کوارٹر پر موجود تھی بعد ازاں ضلع میں نو مقامات پر قائم کیے گئے رمضان بازاروں کی نگرانی اور سیکورٹی انتظامات کیلئے تنظیم سول ڈیفنس کوذمہ داری فراہم کی گئی اور چیف وارڈن حاجی محبوب احمد ملک کو اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بھکر (آن لائن) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق نے کہاہے کہ عوام کو سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوںمیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے سبزی وفروٹ منڈی میں چیک اینڈبیلنس پوری طرح برقراررکھاجارہاہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سبزیوں اورپھلوںکے نرخوں کے تعین میں عوامی سہولت کو خاص طورپر مدنظررکھاجائے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی میںبولی کے جائزہ کے دوران کہی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو تاکید کی کہ سبزیوں وپھلوں کے نرخ مقرر کرنے کے میکانزم کو چیک اینڈبیلنس کے ہم پلہ بنایا جائے تاکہ نرخوں کو مستحکم بناکر عوام کو بھرپور سہولت فراہم کی جاسکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بولی کے جائزہ کے دوران سبزیوں اورپھلوں کی کوالٹی بھی چیک کی اورعمدہ کوالٹی برقرارکھنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کے افسران کو حکم دیاکہ منڈی میںبولی کے اوقات کے دوران حاضری یقینی بنائی جائے۔بعدازاںڈی ایس پی اسداللہ خان نے سبزی وفروٹ منڈی میںسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیااورسیکیورٹی پرمامور سٹاف سے کہاکہ فرائض کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں