بھکر،رمضان بازاروں کے انتظامی امور کے جائزہ کیلئے اجلاس

عوامی ریلیف کے اعتبار سے رمضان بازاروںکی کماحقہ افادیت یقینی بنائی جائیگی سید بلال حیدر

جمعرات 25 مئی 2017 20:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء)ضلع میںرمضان بازاروں کے انتظامی امور کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ عوامی ریلیف کے اعتبار سے رمضان بازاروںکی کماحقہ افادیت یقینی بنائی جائیگی اوراس ضمن میں انجمن تاجران کی مشاورت وتعاون سے موثر حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او انڈسٹریز ،ای اے ڈی اے اورسیکریٹر ی مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ رمضان بازاروںمیں تمام اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائیگی تاکہ عوام الناس کو خریداری میں کسی دقت کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروںمیں قائم کی جانیوالی فیئرپرائس شاپس کی بدولت عوامی ریلیف میںمزید اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ عوام کو بھرپور مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کی ضمن میںضلع بھکر کااعزاز کامیابی سے برقراررکھاجائیگا۔

اجلاس میںبتایا گیاکہ مارکیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام قائم کی جانیوالی فیئرپرائس شاپس پر عوامی سہولت کیلئے دال چنا، بیسن ،سیب ،کیلا اورکھجور کے مقررہ نرخوں پر 20فیصد سبسڈی د ی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے عوامی ریلیف کیلئے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں کے احسن انعقاد کیلئے وضع کردہ منصوبہ بندی پر حسب منشا عملدرآمد پورے ماہ مبارک میں برقراررکھاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں کی بھرپور سیکیورٹی ،سائے کے عمدہ انتظامات اوردیگر سہولیات کی فراہمی کو ہمہ وقت مانیٹر کیاجائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں