بھکر، رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرڈی پی او اوراے ڈی سی ریونیو کا سبزی وفروٹ منڈی کادورہ

جمعرات 25 مئی 2017 20:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرڈی پی او خالد مسعود اوراے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق نے جمعرات کے روز علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی کادورہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈی پی او خالد مسعوداوراے ڈی سی ریونیوحافظ احمد طارق نے اپنے تفصیلی دورہ کے دوران آڑھتی حضرات سے بھی ملاقات کی اورانہیں رمضان لمبارک میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی تلقین کی۔

ڈی پی او خالد مسعود نے سیکیورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کو حکم دیاکہ رمضان المبارک میں سبزی وفروٹ منڈی کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاجائے جبکہ منڈی میں صرف ایک داخلی اورایک خارجی راستہ استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خالد مسعود اوراے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق نے مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیںکہ سبزی وفروٹ منڈی میںسیکیورٹی اوردیگر متعلقہ امور کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایاجائے۔

ڈی پی او نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ سبزی وفروٹ منڈی کے اردگردٹریفک کے نظام کو باقاعدہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کو ہمہ وقت فنکشنل رکھاجائے ۔بعد ازاں انہوں نے سبزی وفروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا بھی جائزہ لیااوراس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں