بھکر،ایجوکیشن آفس کا نائب قاصد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 25 مئی 2017 20:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) سی ای او ایجوکیشن آفس کا نائب قاصد کرنٹ لگنے سے جاں بحق، نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق24سالہ ملک الدحد اولکھ موضع شہانی چاہ ملک سونا اولکھ کا رہائشی تھا گزشتہ رات نو بجے نہانے کیلئے گیا تو پانی کی موٹر شارٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، گھر والوں نے غسل خانے کے روشن دان میں سے دروازہ کھولا تو عبد الدحد مردہ حالت میں پڑا تھا جس کی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر نعیم اللہ خان شہانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ، محمد سلیم کاظمی ، محمد بوٹا، خاور محمود شاہ ، محمد اکرم،محمد حسن خان ، طارق مسعود، امیر حسین شاہد، ملک حسنین حیدر کھرل ، ملک منیر حسین کلو ، شرف الدین شاہ ، چوہدری محمد اقبال ، محمد لقمان ، قادر اسلم ، رانا عبد الغفار، محمد فیاض ، محمد بلال ،حمیر شیرازی ، عون عباس، نجم الحسن صادق، محمد اسلم ،فرحت عباس خان ، تنویر عباس، حفیظ اللہ شیخ ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا فوکل پرسن یونس اولکھ اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی واضح رہے کہ ملک عبد الدحد اولکھ حاجی عبد الرزاق، حاجی عبد الواحد،ملک عبد الرحمن اولکھ کا بھتیجا تھا۔

(جاری ہے)

مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے آج ساڑھے آٹھ بجے ان کی رہائشگاہ موضع شہانی چاہ ملک سونا اولکھ پر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں