چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد پر ہر صورت میں یقینی بنایا جائے،ایپکا بھکر

بدھ 24 مئی 2017 21:17

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء)چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد پر ہر صورت میں یقینی بنایا جائے حکومت آنے والے مالی مسال کے بجٹ میں چھوٹے ملازمین کو ظلم کی چکی میں پسنے سے بچائے موجودہ تنخواہوں میں دووقت کی روٹی اور زندہ رہنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے کلریکل سٹاف کے استحصال کا سلسلہ بند نہ ہوا تو آخری حد تک جائیں گے اپنا حق لے کر رہیں گے حکومت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چھوٹے ملازمین کو مزید خون کے آنسو نہ رلائے ۔

ان خیالات کا اظہار ایپکا ضلع بھکر کے عہدیداران ایجوکیشن یونٹ کے ضلعی صدر رانا محمد اکرم،جنرل سیکرٹری سلیم مغل،سید افتخار علی شاہ سمیت دیگر نے میونسپل کمیٹی کے آفس میں ایپکا کے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی کیمپ میں ضلع بھکر کے تمام سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال تالہ بندی کرنے کے بعد کلریکل سٹاف شریک ہوئے۔

اس موقع پر ضلع بھکر کے ایپکا کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ خطاب کے دوران بتایا کہ حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ،تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کرتے ہوئے نئے پے سکیل کا اجراء،ہاؤس رینٹ نئے سکیل پر 60 فیصد کے تناسب سے دیا جائے ،میڈیکل الاؤنس کم ازکم 6 ہزار روپے دیا جائے ،جملہ کنٹریکٹر ملازمین کو ریگولر کیا جائے،صوبائی سیکرٹریٹ کی طرف پر تمام ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے،انشورنس پالیسی کے ابہام کا خاتمہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ پر یکمشت رقم ادا کی جائے،تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈر کی بھی اپ گریڈیشن کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج کو جاری رکھیں گے ۔بعد میںمیونسپل کمیٹی بھکر شہر سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ایپکا کی احتجاجی ریلی بھی نکالی گی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں