بھکر، الخدمت فائونڈیشن ضلع بھکر کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس کا اہتمام

بدھ 24 مئی 2017 21:17

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع بھکر کے زیر اہتمام شاندار ڈونرز کانفرنس کا اہتمام، ضلع بھر کے اکابرین ، سیاسی راہنما، تاجران ، مذہبی و سماجی شخصیات ، میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈونرز کانفرنس میں ملک کے نامور مزاحیہ شاعرخالد مسعود نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے کلام کے ذریعے سامعین کو محفوظ کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب رائو محمد ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم کی کفالت کرنے والا روز محشر آقائے دوجہاں ﷺ کے ساتھ ہوگا۔یتیم کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن جب ریاست اپنے فرائض سے غافل ہوجائے تو پھر معاشرہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ بھکر جیسے پسماندہ ضلع میں یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور مثالی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر پروفیسر ملک خضر حیات چھینہ نے الخدمت فائونڈیشن ضلع بھکر کی خدمات اور اس کے جاری پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا ، علاوہ ازیں شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈونرز کانفرس میں سابق صوبائی وزیر سردار نعیم اللہ خان شہانی،ڈی پی او خالد مسعود،شاہد اولکھ، آصف مانگٹ ، شعیب ہاشمی ، ڈاکٹر نثار احمد ملک ضلعی امیر، نوید احسن نیاز، پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ، رفیق احمد خان نیازی، شیخ محمد ایوب،محمد افضل خان ، سرور نواز کہاوڑ، شاہد رفیق، وقار خان نیازی، نسیم حیدر خان شہانی، ملک عاطف آف چوک اعظم ، پروفیسر چوہدری امجد سعید، پروفیسر اکرم خان نیازی، سید عرفان رضا بخاری، پروفیسر منیر بلوچ، ایکسیئن واپڈا منور خان ، چوہدری نوید اقبال انچارج ریسکیو، رانا انتظار احمد ایڈووکیٹ،پروفیسر محمد عزیز اللہ خان پرنسپل کامرس کالج ، سلطان محمود ناصر، رانا زاہد حسین ، میاں عبدالحفیظ رائے پوری، چوہدری معین گجر و دیگر نے شرکت کی۔

کانفرنس کی نظامت کے فرائض معروف لب و لہجے کے شاعر ادیب کمپیئر پروفیسر مسعود انجم نے سرانجام دیے۔ ڈونرز کانفرنس کے موقع پر سابق صوبائی وزیر نعیم اللہ خان شہانی نے پانچ جبکہ شاہد اولکھ ( اولکھ میڈیکل کمپنی ) نے چھ بچوں کی کفالت کا اعلان کیا ۔ آخر پر یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے شرکاء کو ایک فارم دیا گیا ، شرکاء نے فارم کے ذریعے 28 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔

الخدمت فائونڈیشن کی یہ تقریب اپنی نوعیت کی منفرد اور مثالی تقریب تھی ، اسلامی جمعیت طلباء کے عہدیداران، کارکنان بھی تقریب کے دوران پوری طرح متحرک رہے۔ کانفرنس کے آخر پر سابق صوبائی وزیر نعیم اللہ خان شہانی، صوبائی صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب رائو محمد ظفر ،اسامہ حیدر خان، سید حماد رضا ہاشمی و دیگر کارکن اہلکاروں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں