بھکر، تمام سر کاری ریونیو کی اہداف وصولی یقینی بنانے کیلئے بھرپور محنت وکاوش سے کام کیاجائے، سید بلال حیدر

جمعہ 19 مئی 2017 20:31

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع کے ریونیو افسران کو احکامات جاری کیے ہیںکہ تمام مدات میںسرکاری ریونیو کی حسب اہداف وصولی یقینی بنانے کیلئے بھرپور محنت وکاوش سے کام کیاجائے اور نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ریونیو واجبات کی عدم ادائیگی کی موثر حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

انہوں نے یہ احکامات ریونیو ریکوری کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔اجلاس میںاے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورریونیو افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے کہاکہ سرکاری ریونیو کی مقررہ اہداف کے مطابق وصولی ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میںکسی قسم کی غفلت وسست روی کو ہرگز برداشت نہیںکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ریونیو وصولی کے جائزہ کے دوران اچھی کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کی محنت اوراحساس ذمہ داری کو سراہااورکمزورکارکردگی والے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو وصولی کے عمل کو بھرپور انداز میں تیز رفتار بناکر مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ نادہندگان کے خلاف کارروائی میں ریونیو افسران کو بھرپور سرپرستی فراہم کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ ماتحت ریونیو افسران کی کارکردگی پر کڑی نظررکھی جائے اورریونیو وصولی کے تمام ترعمل کی ذاتی طورپر نگرانی کرکے سوفیصد وصولی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں