سرکاری سکولوں سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع تمام نان فارمل سکولوں کو بند کردیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

بدھ 17 مئی 2017 22:54

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء)سرکاری سکولوں سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع تمام نان فارمل سکولوں کو بند کردیا جائے گا ،گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے پہلے یو پی ای کا ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے سکولوں کے سربراہان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات چیف ایگزیگٹو آفیسر ایجوکیشن ملک مسعود احمد ندیم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں جملہ ایلیمنٹری زنانہ /مردانہ سکولوں کے ہیڈماسٹروں اور ہیڈمسٹریسوں کی میٹنگ سے خطاب میں کہی اس موقع پر ڈی ای او زنانہ میڈم صابرہ سلطانہ کے علاوہ تحصیل بھکر دریاخان ،کلورکوٹ او ر تحصیل منکیرہ کے ڈپٹی ڈی ای او ز اور اے ای اوز بھی موجود تھے سی ای او نے کہا کہ این ایس بی کے فنڈز میں سے ایسے تمام سکولز جن کے پاس ٹیب نہیں یا اچھی کوالٹی کا ٹیب نہیں وہ فوری طور پر سام سنگ یا ہواوائے کا ٹیبلٹ خریدیں کیونکہ ان میں ایل این ڈی اور بچوں کے داخلہ کو آن لائن کرنے کیلئے سافٹ وئیر کیاجاسکتا ہے اس لیے اگر جن سکولوں میں اس سے پہلے سستے ٹیبلٹس خریدے ہیں اور ان میں یہ سہولیات دستیاب نہ ہیں وہ فوری طور پر مذکورہ کمپنیوں کا ٹیب خریدیں سی ای او نے کہا کہ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ سے آنے والے ایم ای جب سکولوں کا وزٹ کریں تو ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تاہم اگر وہ کسی غلط انفارمیشن مرتب کرکے ان پر دستخط کروانا چاہییں تو اس پر ہر گز دستخط نہ کیے جائیں انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے پہلے یو پی ای کا سوفیصد ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ سوفیصد سے کم ٹارگٹ کسی صورت قابل قبول نہ ہوگا اور جن سکولوں کا اس سے کم ٹارگٹ ہو گا اس کا نامکمل تصور کیا جائے گا اور ان کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے والدین بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے پر رضامند نہ ہوں ان کی فہرستیں مرتب کی جائیں اور اس میں ان کا مکمل بائیو ڈیٹا لکھا جائے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے نان فارمل کا کوئی سکول سرکاری سکول سے ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر نہ واقع ہو کیونکہ حکومت پنجاب لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے قانون کے مطابق جن کے سکول ایسی جگہوں پر قائم کیے جائیں گے جہاں پہلے سرکاری سکول قائم نہ ہوں انہوں نے کہا کہ نان فارمل سکولوں کے باعث جہاں سرکاری سکولوں کے بچوں کا تعلیمی حرج ہوتا ہے وہاں شرح داخلہ متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے شرح داخلہ کو بڑھانے کیلئے سکولوں میں بہتر ماحول اور خاص طور پر کڈ رومز بنائے جائیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں