حکومت مریضوں کو جدید اورسستی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پوری مستعدی سے کام کررہی ، افتخار احمد چیمہ

بدھ 17 مئی 2017 22:54

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) حکومت پنجاب مریضوں کو جدید اورسستی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پوری مستعدی سے کام کررہی ہے ، صوبہ بھر میں انجمن فلاح مریضاں کے قیام کا مقصد غریب اور نادار مریضوں کو ادویات اور دیگر میڈیکل سہولیات کی بروقت فراہمی ہے یہ بات ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبودوبیت المال سرگودہا ڈویژن افتخار احمد چیمہ نے دورہ بھکر کے موقع پر پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق غوری ،ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر میجر عامر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضرحیات خان،پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی کے محمد اسلم جان ، ودیگر افسران اورانجمن فلاح مریضاںکے عہدیداران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبودوبیت المال سرگودہا ڈویژن افتخار احمد چیمہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجمن فلاح مریضاں کو عوامی فلا ح کے ضمن میں اہم ترین فورم قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ انجمن فلاح مریضاںکے قیام سے غریب ونادار،معذور اورضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر افتخار احمد چیمہ نے کہا کہ پیشنٹ ویلفئیر سوسائیٹیز کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مریضوں کو دی جانے والے ایسی سہولیات کو وافر مقدار میں مہیا کرنا جو عام حالات میں ہسپتال میں دستیاب نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ایکسرے رولز،مہنگی ادویات ،مہنگی ویکسینز ،اور دیگر آلات جن کی خریداری غریب مریض کی جیب پر بھاری ہوتی ہے پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی کے قیام سے اب یہ چیزیں مریضوں کو باآسانی دستیاب ہوں گی جس سے غریب مریض کو سستے علاج کی سہولت باآسانی میسر ہو گی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹیز کو دوبارہ فعال کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ایسی غلط تنظیمیں جو مریضوں کے نام پر لوٹ مار کررہی ہیں ان کو بھی روکا جاسکے تاکہ حقدار کو اس کا حق باآسانی مل جائے افتخار احمد چیمہ نے مذکورہ انجمن کے قیام کے سلسلہ میں محکمہ سماجی بہبود اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی انتظامیہ کے اشتراک عمل کو سراہااورکہاکہ مستحق اورنادار مریض اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر انہوں نے سوشل ویلفئیر ڈیسک کا بھی افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں