پرائیویٹ ٹیچرز کوچز کو فارغ کرکے ان کی جگہ نئے ٹیچر کوچز کو تعینات کیا جائے،ملک محمد مسعود ندیم

سکولوں میںجاری تعمیراتی کاموں کوترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جائے اور مسنگ فیسلیٹیز کے سلسلہ میں جاری تعمیراتی کاموں کو 20جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے، سی ای او

اتوار 14 مئی 2017 18:23

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء)50فیصد سے کم ٹارگٹ حاصل کرنے والے پرائیویٹ ٹیچرز کوچز کو فارغ کرکے ان کی جگہ نئے ٹیچر کوچز کو تعینات کیا جائے، سکولوں میں جاری تعمیراتی کاموں کو20جون تک ہر صورت مکمل کروایا جائے، یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھکر ملک محمد مسعود ندیم نے اپنے آفس میں ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، سی ای او نے کہا کہ سکولوں میںجاری تعمیراتی کاموں کوترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جائے اور مسنگ فیسلیٹیز کے سلسلہ میں جاری تعمیراتی کاموں کو 20جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے اس کے علاوہ فرنیچر کی خریداری کے عمل کو پندرہ مئی تک مکمل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایسے تمام سکول کھلے رہیں جن میں تعمیراتی کام جاری ہوں کیونکہ تعمیراتی کاموں کی چیکنگ کیلئے جانے والی ٹیموں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ این ایس بی او سکول کونسل کے فنڈز کو علیحدہ علیحدہ رکھ کر انکے قواعد وضوابط کیمطابق خرچ کیا جائے ، سی ای او نے کہا کہ سکولوں میں شرح داخلہ کو بڑھانے کیلئے رکھے گئے پرائیویٹ سکول ٹیچرز کوچز کو کارکردگی کی بنیاد پر انکی سروس کے تسلسل کو جاری رکھا جائے اور جن ٹیچرز نے پچاس فیصد سے کم ٹارگٹ حاصل کیا ہو انہیں فارغ کرکے ان کی جگہ نئے پرائیویٹ ٹیچرز کوچز کو بھرتی کیا جائے انہوں نے کہا کہ سکینڈ اور ڈبل شفٹ کے سکولوں کی روزانہ کی بنیادپر ان رولمنٹ سے افسران بالا کو آگاہ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں دوران وزٹ چیف منسٹر روڈ میپ کے تحت اساتذہ طلباء کی حاضری سمیت جملہ انڈی کیٹرز کا بغور جائزہ لیا جائے او رجہاں کہیں کمی ہو انکا سخت نوٹس لیکر کاروائی کی جائے ، اساتذہ کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن اوراپ لفٹ موبیلٹی کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور زیور تعلیم کے پینڈنگ کیسز کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو پی ای اوریو ایس ای انتہائی اہم ٹاسک ہے جس میں ابھی تک صرف تحصیل بھکر کی پراگریس تقریباًتسلی بخش ہے اور باقی تحصیلوں کے زنانہ ، مردانہ حصوں کو مزید محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ داخل ہونیو الے نئے بچوں کے ٹیگنگ کا عمل مزید بہتر کیا جائے انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ بوگس داخلہ سے گریز کیا جائے سی ای او نے ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت کی کہ جن سکولوں کا یو پی ای میں اسی فیصد سے کم ٹارگٹ ہے ان سکولوں کے ہیڈز کو اگلی میٹنگ میں طلب کیا جائے اور ان سے وضاحت کی جائی

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں