ریسکیو 1122 بھکرمیں35 میڈیکل ٹیکنیشنز،16کمپیوٹر آپریٹر اور 35ڈرائیور بھرتی کئے جائیں گے

اتوار 14 مئی 2017 13:00

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلع بھکرمیں35ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز،16کمپیوٹر آپریٹر ز اورٹیلی فون وائرلیس آپریٹر زاس کے علاوہ 35ریسکیوڈرائیورز بھرتی کئے جائیں گے،ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کیا، انہوں نے بتایا کہ نئی آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار بھی دے دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے محکمہ صحت سے ایمبولینسز لے کر پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا آغاز کیا گیا تھا، اس کے لیے 86نئی آسامیوں کا اشتہار جاری دے دیا گیا ہے جس میں 35ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز16کمپیوٹر ٹیلی فون وائرلیس آپریٹر اور 35ریسکیوڈرائیورز شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ اس کی مکمل معلومات ریسکیو1122کی ویب سائٹhttp://www.rescue.gov.pkپر جاری کر دی گئی ہیں،درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 26مئی 2017ء ہے�

(جاری ہے)

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں