بھکر میں سہ روزہ ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کورس کا انعقاد

اتوار 14 مئی 2017 13:00

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء)ریسکیو1122 بھکر کمیونٹی سیفٹی ونگ کے زیر اہتمام3روزہ ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کورس کا انعقادکیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات پر کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو1122بھکر کے زیر اہتمام گلوبل پبلک سکول مسلم کوٹ میں3روزہ ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کورس کا ا نعقاد کیا گیا،اس کورس میں دل کی دھڑکن بند ہونے پراسے متحرک کرنا،ڈوبتے کو بچا نا، فریکچر،چوٹ کا علاج اور خون روکنے کی ابتدائی طبی امداد دینا شامل تھیں،کمیونٹی سیفٹی ونگ نے پیشہ وارانہ مہارت سے طلبہ کوآگ سے بچائو کے رہنماء اصول کی تربیت دی جس میںعملی تربیت بھی شا مل تھی،شرکاء نے ریسکیوانسٹرکٹرکی کارکردگی کو سراہا،آخر میںتمام طلبہ نے بطور ریسکیومحافظ اپنے ناموں کا اندراج کروایا اور محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے کام کرنے کے عزم کا اِظہار کیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں