بھکر میںمردم شماری کا تمام تر عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیاجائیگا،کمشنر

ہفتہ 13 مئی 2017 15:38

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء)ضلع میں جاری مردم شماری کے پہلے بلاک کی تکمیل کے بعد دوسرے بلاک کاآغاز ہوگیاہے ،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے کہاکہ ضلع میں مردم شماری کے عمل کو پاک آرمی اورسول انتظامیہ کے اشتراک وتعاون سے احسن اندازسے آگے بڑھایا جارہاہے،انہوں نے کہاکہ ضلع میں مردم شماری کا پہلابلاک مکمل ہوگیاہے اورمردم شماری کاباقی ماندہ تمام تر عمل بھی نہایت خوش اسلوبی سے مکمل کیاجائیگا،انہوں نے عوام سے کہاکہ شمار کنندگان کے ساتھ مثالی تعاون برقراررکھاجائے تاکہ مردم شماری کااہم قومی فریضہ کامل شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں