سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں خصوصی بچوںکیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنر بھکر

جمعہ 12 مئی 2017 14:07

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں زیر تعلیم خصوصی بچوںکیلئے ہرممکن سہولیات کی فراہمی پرتوجہ دی جارہی ہے تاکہ وہ موافق ماحول میںحصول تعلیم کاسلسلہ جاری رکھ سکیں۔انہوںنے یہ بات گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر اورگورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فارسلولرنرز کے دورہ کے موقع پرکہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کے ان اداروںکے خصوصی بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں تعداد کے تناسب سے اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ خصوصی بچوںکواحسن انداز میںپک اینڈڈراپ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر اورانسٹی ٹیوٹ فارسلولرنرز کی مختلف کلاسز کے معائنہ کے دوران حاضری اورتدریسی سہولیات کابغور جائزہ لیااورمتعلقہ انتظامیہ کوہدایات جاری کیںکہ یہاںپر زیر تعلیم خصوصی بچوںکیلئے حصول تعلیم میں عمدہ اورحوصلہ افزائی کاماحول برقراررکھاجائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں