بھکر کے قریب 10سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی سے گر کرجاں بحق

پیر 8 مئی 2017 14:15

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء)بھکر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے گرکر 10سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، تفصیل کے مطابق پنجگرائیں روڈ پر ڈگر انگرا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر سوار داداکے ہمراہ 10سالہ پوتی دریاخان کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران گڑھے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کو جھٹکا لگنے کے باعث بچی نیچے گر گئی اور ٹائروں تلے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی، بچی کے والد مدثر نے ڈرائیور کو معاف کر دیا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں