سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی سے گرکر کچلی گئی

اتوار 7 مئی 2017 23:10

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2017ء)ٹریکٹر ٹرالی پر جھٹکالگنے سے گرکر 10سالہ بچی ٹائروں تلے کچلی گئی موقع پر جاں بحق والد نے ڈرائیور کو معاف کر دیا تفصیل کے مطابق پنجگرائیں روڈ پر ڈگر انگرا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر سوار داداکے ہمراہ 10سالہ پوتی دریاخان کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران گڑھے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کو جھٹکا لگنے کے باعث بچی گر کر ٹائروں تلے آ کر کچلی گئی اور موقع پر دم توڑ گئی بچی کے والد مدثر نے ڈرائیور کو معاف کر دیا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں