غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 5 مئی 2017 14:33

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء)محکمہ ایکسائز کا غیر قانونی طریقہ سے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 100 سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند، چار لاکھ روپے سے زائد جرمانہ حکومتی خزانہ میں جمع کرادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسربھکر اعجاز احمد خان،انسپکٹر ایکسائز صادق حسین نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹوکن ٹیکس،غیر رجسٹرڈ اور غیر نمونہ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں بھکر شہر سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر محکمہ ایکسائز ناکہ بندی کرکے چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں