معیاری گندم کی خرید یقینی بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

جمعہ 5 مئی 2017 14:33

معیاری گندم کی خرید یقینی بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) معیاری گندم کی خرید کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔حکومت اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا ،فوری طور پر شکایات کا ازالہ ہوگا ،کرپشن کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اے سی ای سرگودھا خرم انور نے مرکز خریداری پی آر سنٹر بھکر ٹو کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ گندم کی کوالٹی کو چیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ناقص گندم حکومتی سٹوروں میں نہ جائے حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ وزن سے زیادہ کسانوں سے گندم نہ لی جائے سرکاری وزن جیوٹ 101-100 کلو گرام جبکہ پی پی بیگ 50-115 کلو گرام ہے 10 فیصد نمی کی رعایت کسان کو دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں