گندم کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ

جمعہ 5 مئی 2017 14:33

گندم کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء)گندم کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 36 فوڈ سنٹروں پر 3 لاکھ 42 ہزار ٹن گندم کی سرکاری سطح پر خریداری میرٹ کے مطابق صاف شفاف طریقہ سے یقینی بنائی جائے گی۔ کرپشن ناقابل برداشت ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں ماتحت اہلکاران رعایت کی ہرگز توقع نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

کسانوں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سرگودھا ڈویژن ملک سکندر ذوالقرنین کچھی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق کاشتکاروں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کے تحت باردانہ فراہم کیا جارہا ہے۔باردانہ اجراء سے متعلق ایسا سسٹم ترتیب دیا گیا ہے جو خریداری مہم کی شفافیت کو ہر صورت میں یقینی بنارہا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں