ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ756 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا، 64کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،نوید اقبا ل

جمعرات 4 مئی 2017 14:58

ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ756 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا، 64کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،نوید اقبا ل
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبا ل کے مطابق ریسکیو 1122بھکر ما ہ اپریل میں16978کالزموصول ہوئیںجن میں سی797ایمرجنسی کالزتھیں جس میں756 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا 64مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور19افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں ریسکیو1122بھکر نے 145ٹریفک حادثات ڈیل کیے، آگ لگنے کے 41واقعات، لڑائی جھگڑے کی 21 ایمرجنسیز,ڈوبنے کی 03 ایمرجنسیز,عمارت منہدم ہونے کی ایک ایمرجنسی، 94متفرق ایمرجنسیز جبکہ میڈیکل کی492ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں تو ایمرجنسیز میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ ریسکیو1122بھکر کا کمیونٹی سیفٹی ونگ معاشرے میں اس حوالے سے کوشاں ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں