ہر گھر میںگیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کررہے ہیں، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ

جمعرات 4 مئی 2017 14:58

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) حکومت ہر گھر میںگیس کی فراہمی کے وعدے کو پورا کررہی ہے،ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب رواںدواںہے۔ ان خیالات کا اظہارپارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کیا۔انہوںنے کہاکہ ضلع بھکر کیلئے الگ سے کوٹہ جاری کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بھکر کیلئے سوئی گیس کا الگ سے کوٹہ منظور ہونے کی وجہ سے بھکر شہر میں کم از کم ڈھائی سے تین ہزار میٹر اگلے دس سے پندرہ دن میں سروے مکمل ہونے کے بعد لگ جائیں گے اس سکیم سے وہ افراد مستفید ہونگے جن کی درخواستیں سوئی نادرن گیس کو 30 اپریل 2016 تک وصول ہو چکی ہیں جبکہ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی خصوصی کاوشوں کی بدولت بھکر کا میرٹ 2016 تک مکمل ہو گیا ہے جبکہ جلد ہی فیز 5 چمنی محلہ کے الگ سے میٹر آئیں گے اور فیز سکس اور سیون کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہا ہے کہ خصوصی کوٹہ کی منظوری سے بھکر شہر کی 70% آبادی گیس کی سہولت سے مستفیض ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں