مزدوروں کے حقوق کا دفاع ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے، صدر انجمن تاجران

بدھ 3 مئی 2017 13:42

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) مزدوروں کے جائز مطالبات اور ان کے حقوق کا دفاع ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن تاجران رانا محمد حنیف، چوہدری شکیل میو ،حاجی محمد ضلعی رہنما ، و دیگر نے میونسپل کمیٹی کے ہال میں محمدی مزدور یونین پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی بھٹہ مزدور عورتوں کا کوٹہ مختص کیا جائے اور خدمت کارڈ سے بھٹہ مزدوروں کا کفالتی سسٹم مزید بہتر کیا جائے ہر تحصیل میں بھٹہ مزدوروں کیلئے لیبر کالونی اور فری ڈسپنسری کے قیام کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی بھی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر رانا محمد حنیف نے ڈی پی او خالدمسعود چوہدری کی بھکر میں تھلیسیمیاکے علاج کیلئے سنٹر کے قیام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تھیلیسیمیا کامرض کینسر سے بھی زیادہ خطرناک ہے جس کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں جو کہ ایک غریب مزدور کے بس میںنہیں،لیکن اس سنٹر میں غریبوں کامفت علاج ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں ،انجمن تاجران کے نمائندوں اور میونسپل کمیٹی کے آفیسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جولیبر آفیسرکے متعلق ہمیں پوری معلومات فراہم کرے گی جس کی رپورٹ کی روشنی میں اس لیبر آفیسر کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔اس موقع پر رانا محمد حنیف نے مزدوروں کواپنے بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں