بھکر، نوجوان پہلوان مصعب اکرم نیازی نے کشتی کا مقابلہ جیت لیا

بدھ 3 مئی 2017 13:42

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) بھکر کے نوجوان مصعب اکرم نیازی پہلوان نے سعید آرائیں پہلوان کو بے جوڑ کرکے چت کر کے کشتی کا مقابلہ جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ، لاہور میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں میں ایشین بیلٹ ریسلنگ چمپیئن شپ کے لئے ترکمانستان جانے کے لئے مختلف ویٹ کیٹیگری میں ریسلنگ / کشتی کے مقابلے ہوئے ۔

جن میں پورے پاکستان سے پاک آرمی ، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، صوبہ پنجاب ، صوبہ کے پی کے ، صوبہ سندھ ، پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، وغیرہ کے دو سو پہلوانوں نے حصہ لیا ۔ ہیوی ویٹ میں باسط ماہڑہ پہلوان ، حامد خان پہلوان ملتانی ، سعید آرائیں پہلوان ملتانی ، مصعب اکرم نیازی پہلوان بھکر اور دیگر کئی پہلوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جن میں فائنل میں مصعب اکرم نیازی پہلوان نے سعید آرائیں پہلوان ملتانی کو بے جوڑ کر کے چاروں شانے چت کر کے پاکستان کے تمام شائقین اور آفیشلز کو حیران کر دیا۔

اب مصعب اکرم نیازی پہلوان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشین چمیئن شپ میں حصہ لیں گے۔ اس سے پہلے مصعب اکرم نیازی آذر بائی جان میں ہونے والی ورلڈ اسلامک گیمز کے لئے بھی پاکستان کی نمائندگی کے لئے سیلیکٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری ارشد ستار کا کہنا ہے کہ مصعب اکرم پہلوان جتنی چھوٹی عمر میں سینئر پہلوانوں کو ہرا رہا ہے یقینا انشاء اللہ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک اور قوم کا نام روشن کرے گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں