بھکر شہرکے درینہ بجلی کے کم وولٹیج اور اوورلوڈشیڈنگ کے مسلہ کوحل کردیا ہے،سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ

منگل 2 مئی 2017 19:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) الحمداللہ عوام سے کئے ہوئے وعدوں میں سرخروہورہے ہیں بھکر شہرکے درینہ بجلی کے کم وولٹیج اور اوورلوڈشیڈنگ کے مسلہ کوحل کردیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق 2018تک ملک بھر کی طرح ضلع بھکر کو بھی لوڈ شیڈنگ فری ضلع بنا دینگے،بھکر میںتقریباً3ارب روپے کے بجلی کے منصوبے منظور کروادیئے ہیں ۔

یہ بات سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے بھکرگرڈ اسٹیشن پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت سے 11کے وی بھکر سٹی اور عمرفاروق روڈفیڈر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایکسین واپڈامنور خان ، ایس ڈی او گرڈ اسٹیشن شیخ محمد سہیل کامران ،ایس ڈی او بھکر سٹی ظہیر عباس،ایس ڈی او جھنگ روڈ بھکر محمد اطہر، ایس ڈی او بہل روڈ چوہدری صغیر احمد، گرڈ اسٹیشن انچارج محمد صدیق،سینئر ایس ایس او گرڈ اسٹیشن طارق محمود شاکر، سیاسی وسماجی شخصیت محمد سعید خان نیازی اور عبد المجید سیال کے علاوہ واپڈا کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق 2018لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہوگا اس لیے بھکر میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پہلے ہی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیںاو اب تک الحمد اللہ ہماری کوششوں سے ضلع بھکر میںتقریباً3ارب روپے کے بجلی کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جن میںسے کچھ پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اورباقی بھی جلد مکمل کرلیے جائیںگے انہوں نے کہا کہ بھکر شہر کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں اور خاص طو رپر گرمیوں میں بجلی کے کم وولٹیج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے اس کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی اذیت علیحدہ سے جھیلنا پڑتی ہے انہوں نیکہا کہ بھکر شہر کے شہریوں کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے بھکر شہر کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے علیحدہ بھکر سٹی فیڈرقائم کیا گیا ہے اور اسے مزید فعال بنانے کیلئے اس کو دو حصوں میںتقسی کرکے اس میںسے عمر فاروق روڈ فیڈر بھی نکالا گیا ہے تاکہ بجلی کا لوڈ تقسیم رہے اور کم سے کم نقائص پیدا ہوں اور صارفین کو بھی بجلی کی کم سے کم بندش کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں بھکر سٹی کے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن بھکر گرڈ اسٹیشن میں تقریباًبیس کروڑکی لاگت سی40MVکے تین ٹرانسفارمر نصب کردیے گئے ہیں جس سے بھکر سٹی میںشہریوں کو بجلی کی اوور لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھکر میں صرف کوٹ ادو سی132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی فراہم کی جارہی تھی لیکن اب بھکر پپلاں سے بھی 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی فراہمی جاری کردی گئی ہے او رجلد ہی ایک لائن ڈیرہ اسماعیل خان سے ضلع بھکر کو 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن دی جائے گی جس سے مزید132کے وی بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور ضلع بھکر سے بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بھکر میں بجلی کے صارفین کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھکر میں سب ڈوثر ن کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی بلا تفریق خدمت کررہے ہیں اورہمارا تین سالہ دور اس بات کا گواہ ہے ضلع بھکر میں جتنے منصوبے اس دور میں مکمل ہوئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہم زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات کرنے پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سولہ سال تک بھرپور انداز میں اقتدار میں رہنے والے بتائیں کہ انہوں نے کون سا میگا پراجیکٹ ضلع بھکر میں مکمل کرایا ۔

قبل ازیں سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے بھکر سٹی اور عمرفاروق روڈ کیلئے الیون کے وی فیڈر کا افتتاح کیا جس کے بعد ان فیڈر پر گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی۔ اس موقع پر گرڈ سسٹم کے ایس ڈی او شیخ محمد سہیل کامران نے بتایا کہ بھکر گرڈ اسٹیشن سے اس سے قبل 11فیڈر کام کر رہے تھے جن میں پیر اصحاب ، بھکر فرسٹ، مجوکہ ، گلشن مدینہ ، کوٹلہ جام ، سیال ، سرائے مہاجر، جہان خان ، عالم آباد، داجل اور ڈسٹرکٹ جیل کے فیڈر چل رہے تھے اور اب مزید دو فیڈر جن میں بھکر سٹی اور عمر فاروق روڈ کے شامل ہونے کے بعد اب ان فیڈر کی تعداد13ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں