بھکر، مزدوروں کے جائز مطالبات اور ان کے حقوق کا دفاع ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے،سیاسی و مزدور رہنما

پیر 1 مئی 2017 20:00

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء)مزدوروں کے جائز مطالبات اور ان کے حقوق کا دفاع ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن تاجران رانا محمد حنیف، چوہدری شکیل میو ،حاجی محمد ضلعی رہنما ، و دیگر نے مزدور کے عالمی دن کے حوالے سیمیونسپل کمیٹی کے ہال میں محمدی مزدور یونین پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی بھٹہ مزدور عورتوں کا کوٹہ مختص کیا جائے اور خدمت کارڈ سے بھٹہ مزدوروں کا کفالتی سسٹم مزید بہتر کیا جائے ہر تحصیل میں بھٹہ مزدوروں کیلئے لیبر کالونی اور فری ڈسپنسری کے قیام کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی بھی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانا محمد حنیف نے ڈی پی او خالدمسعود چوہدری کی بھکر میں تھلیسیمیاکے علاج کیلئے سنٹر کے قیام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تھیلیسیمیا کامرض کینسر سے بھی زیادہ خطرناک ہے جس کا علاج پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں ایک غریب مزدور کے بس میں نہ تھا ۔

لیکن اس سنٹر میں غریبوں کامفت علاج ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے رفیق احمد خان نیازی کوبھی خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے غریبوں کے علاج کیلئے برگیڈیرشفیق میموریل ٹرسٹ جیسا ادارہ قائم کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر لیبرآفیسر نے بھٹہ مالکان سے مل کر مزدوروں کا استحصال کیا ہے تو پاکستان مسلم لیگ کے دورے اقتدار میں اور بھکرمیں پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر سینیٹر ظفراللہ خان ڈھانڈلہ کے سربراہی کسی مزدور کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں آج ہی پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں ،انجمن تاجران کے نمائندوں اور میونسپل کمیٹی کے آفیسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتا ہوں جو اس لیبر آفیسر کر متعلق ہمیں پوری معلومات فراہم کرے گی جس کی رپورٹ کی روشنی میں اس لیبر آفیسر کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں دریاخان شوگرمل دریاخان نے مزدوروں کااستحصال کرنا بند نہ کیا اور ہمارے کاشتکار بھائیوں کو ان کی بروقت گنے کی ادائیگی اور مزدوروں کوان حقوق نہ ادا کئے اور مل مالکان نے ہمارے مل ورکروں سے اپنا رویہ درست نہ کیا تو انجمن تاجران مل کے گیٹ کا گھیرائو کرے گی اور اس وقت تک مل مالکان اور آفیسران کومل میں نہیں داخل ہونے دے گی جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جائیں گے اور انہیں ان کا حق نہیں مل جاتا۔

اس موقع پر رانا محمد حنیف نے مزدوروں کواپنے بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں