توہین رسالت اور عقیدہ ختم نبوت میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی،مولانامحمد الیاس چنیوٹی

قادیانیوں اور غیرمسلموں کو اسلامی مضامین کی تعلیم دینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جس کا حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، ختم نبوت موومنٹ کے رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اپریل 2017 20:30

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) مشال خان قتل قابل مذمت ہے ،توہین رسالت اور عقیدہ ختم نبوت میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی ،قادیانیوں اور غیرمسلموں کو اسلامی مضامین کی تعلیم دینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جس کا حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار ختم نبوت انٹرنیشنل موومنٹ پاکستان کے امیر مولانامحمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے یہاں حاجی محبوب احمد ملک مرکزی سیکرٹری مالیات ختم نبوت انٹرنیشل موومنٹ کی رہائش گاہ میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا بدرعالم ،قاری سراج الدین اور بھی ان کے ہمراہ تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا کہ قادیانی فرقہ کی جانب سے مسلم عقائد پر مسلسل حملے جاری ہیں جس کے دفاع کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ مشال خان قتل قابل مذمت ہے اور حکومت کو فی الفور ایسے عناصر کے سدباب کیلئے کاروائی کرنا ہوگی جو مسلمانوں کے نازک جذبات کو استعمال کرتے ہوئے فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت درست حقائق سامنے لا کر عوام میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرے انہوں نے مزید کہا کہ دراصل حکومت کی جانب سے گستاخانِ رسو ل ﷺ کو سزامیں ہونے والی غیرضروری التواء سے مسئلہ نازک ہو رہا ہے لہذا حکومت کو بھی اپناکردار ادا کرنا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی خواہ وہ کسی بھی قسم کی ہو قابل مذمت ہے اور سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخانہ خاکوں اور پوسٹس کی دہشت گردی کو روکا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے غیر مسلم بالخصوص قادیانیوں کی جانب سے اسلامی مضامین کی تعلیم دینے پرجو پابندی لگائی وہ قابل تحسین ہے اور اس کیلئے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج بھکر دورہ کا مقصد تنظیم سازی اور دیگر امور کا جائزہ لینا تھا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں