قانون نافذ کر نے والے اداروں کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،ْ 69افراد گرفتار

پنڈی بھٹیاں سے خاتون سمیت چاررکنی نوسر باز گینگ پکڑا گیا ،ْ اے ٹی ایم کارڈ ز اور ہزاروں روپے نقدی بر آمد رہاڑی میں منشیات فروشوں اوراشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران14اشتہاریوں سمیت22ملزمان دھرلیے

اتوار 30 اپریل 2017 13:30

اسلام آباد/بھکر /لودھراں/حافظ آباد/وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران اشتہاریوں سمیت 69افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق بھکرمیں سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا ،ْ 80 گھروں کی تلاشی اور 110 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

لودھراں میں سرچ آپریشن میں 15مشتبہ افراد کو پکڑلیا گیا ،ْحافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں سے خاتون سمیت4 رکنی نوسر باز گینگ کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔وہاڑی میں منشیات فروشوں اوراشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران14اشتہاریوں سمیت22ملزمان دھرلیے گئے ،ْ آپریشن میں 34کلوگرام سے زائد منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر3مقدمات درج کرلیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں