ڈپٹی کمشنر کاخانسر گندم خریداری مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 28 اپریل 2017 17:00

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے خانسر کے گندم خریداری مرکز کا دورہ کیااوروہاں پر تین افراد کو کارسرکار میں مداخلت کرنے پر گرفتارکر لیاگیا،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ خریداری گندم مراکز میں غیر قانونی مداخلت کرنے اورپرامن ماحول کوخراب کرنیوالوںسے ہرگز رعایت نہیں کی جائے گی تاکہ مراکز پرتعینات انتظامی عملہ خوشگوار ماحول میں اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو باردانہ فراہمی کاتفصیلی جائزہ لیااور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آڑھتیوں کے ہاتھوں ان کااستحصال ہرگز نہیں ہونے دیاجائیگا۔انہوں نے کسانوں سے کہاکہ خریداری گندم مراکز پر استحصالی عناصر کی مداخلت کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں