بھکر, یو پی ای میں بوگس او ری پیٹر داخلہ ظاہر کرنیو الے سکولوں کے سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی, ملک محمد مسعود ندیم

جمعرات 27 اپریل 2017 22:44

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) یو پی ای میں بوگس او ری پیٹر داخلہ ظاہر کرنیو الے سکولوں کے سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھکر ملک محمد مسعود ندیم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ضلع کی چاروں تحصیلوں کے ہائی اورہائیر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کی یو پی ای کے حوالہ سے بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ای او سکینڈری ارشاد احمد کوریہ اور مختلف زنانہ ، مردانہ ہائی سکولوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی ای او نے اس موقع پر تمام سکولوں کے سربراہان کے فرداً فرداً حاصل کیے گئے یو پی ای کے ٹارگٹ کو چیک کیا او رکہا کہ سکینڈری ونگ کو امسال یو پی ای داخلہ مہم کے سلسلہ میں 5700نئے بچے داخل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا اور اب تک صرف63فیصد ٹارگٹ مکمل ہو چکا ہے جس سے ہماری غفلت او رکوتاہی صاف نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ یو پی ای داخلہ مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے اور اپنی اور اپنے محکمہ کی عزت کا خیال رکھا جائے کیونکہ جب صوبائی سطح پر ہمارا ضلع دیگر اضلاع کی فہرست میں نچلے نمبر پر ہوگا تو پھر یہ ہم سب کیلئے باعث شرم کی بات ہو گی انہوں نے کہا کہ یو پی ای داخلہ مہم میں صرف نئے بچوں کے داخلہ کا اندراج کرنا ہے اوراگر ا س میںکوئی بوگس او رری پیٹر کو شامل کرے گا تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز ہونے والی میٹنگ میں تمام سکولوں کے سربراہان اپنے دیے ہوئے ٹارگٹ کو سو فیصد مکمل کرکے لائیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں