بھکر، جماعت پنجم اور ہشتم کے پیپرز کی ری چیکنگ کا عمل میرٹ پر شفاف انداز میں مکمل کیا جائے،چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن

بدھ 26 اپریل 2017 22:09

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء)پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن لاہور( پیک) کی گائیڈ لائن کی روشنی میں پیک کے سالانہ امتحان2017کے جماعت پنجم اور ہشتم کے پیپرز کی ری چیکنگ کا عمل میرٹ پر شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی بھکر ملک مسعود ندیم نے رجسٹرار محکمانہ امتحانات کے دفتر میں اپنی نگرانی میں ہونیو الے پیپرز کی ری چیکنگ کے موقع پر پیپرری چیکنگ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر رجسٹرار محکمانہ امتحانات ملک حسین حیدر کھرل بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ پیک کے شیڈول کیمطابق24اپریل سے پرچوں کی ری چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے جو ڈی ای او سکینڈری فوکل پر سن پیک امتحانات ارشاد احمد کوریا کی زیر نگرانی میں 29اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد دوبارہ چیک کیے گئے پرچوں کی ایوارڈ لسٹیں مرتب کرکی6مئی تک پیک کو ارسال کی جائیں گی جس کے بعد دوبارہ چیک کیے گئے پرچوں کے مطابق پیک نتائج کا اعلان کریگا اور مئی کے دوسرے ہفتے میں رزلٹ گزٹ کا اجراء کریگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں