ضلع میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا،محمدمزمل

پیر 24 اپریل 2017 14:43

ضلع میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا،محمدمزمل
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) ضلع بھکر میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ کل 25 اپریل سے شروع ہوکر 25مئی تک جاری رہے گا،سپورٹ آفیسرمحمدمزمل نے بتایا کہ ضلع بھکر کو 1460بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ 1645اہلکار تعینات ہوں گے،پاک فوج کے 1200جوان اور پولیس اہلکار بھی ٹیموں کے ہمراہ ہونگے، اس مرحلے میں 232گاڑیاں عملہ کو فراہم کی جائیگی،یاد رہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اے سی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں