بھکر،آئندہ رمضان المبارک کے دوران ضلع میں گیارہ مقامات پر مدنی دفتر خوان لگائے جائیں گے، سید بلال حیدر

جن کااہتمام انجمن تاجران اورمخیر افراد کے اشتراک وتعاون سے کیاجائیگا، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 21 اپریل 2017 21:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) آئندہ رمضان المبارک کے دوران غریب روزہ داروں کو مفت افطار کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ضلع میں گیارہ مقامات پر مدنی دفتر خوان لگائے جائیں گے جن کااہتمام انجمن تاجران اورمخیر افراد کے اشتراک وتعاون سے کیاجائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحافظ احمدطارق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریم بخش ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ضلع بھرسے انجمن تاجران کے نمائندگان،میونسپل کمیٹیوںکے چیئرمین اوروائس چیئرمین حضرات،ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹیوںکے چیف آفیسرز،محکمہ صحت،پولیس،خوراک،زراعت،لائیوسٹاک،انڈسٹریز،مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ ،سول ڈیفنس اوردیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیاکہ گیارہ مدنی دسترخوان میں تحصیل بھکر کے چار،تحصیل کلورکوٹ کے تین اورتحصیل دریاخان ومنکیرہ کے دو دو مدنی دستر خوان شامل ہیں۔اس موقع پر انجمن تاجران کے ضلعی صدر رانامحمد حنیف نے کہاکہ ضلع بھرمیں غریب روزہ داروں کو مفت افطار کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیںگی جس کیلئے تاجربرادری کے مخیر افراد کے تعاون سے عمدہ انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے انجمن تاجران اورمخیر حضرات کے جذبہ انسانی خدمت کوسراہتے ہوئے مفت افطار مدنی دستر خوان لگانے کے فلاحی اقدام کاخیر مقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ خدمت انسانی کے جذبہ سے سرشار افراد معاشرہ کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں اورضلعی انتظامیہ ان کے اس جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ معاشرے کے تمام متمول اوراہل ثروت افراد کو خدمت انسانی کے اس عظیم کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں