ٹریفک قوانین سے آگاہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے

جمعہ 21 اپریل 2017 15:17

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ٹریفک قوانین سے آگاہی ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے یہ بات ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر قلب عباس نے پولیس لائن بھکر میں ڈرائیورنگ لائسنس حاصل کرنیوالے امیدواروں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پرلائسنسنگ برانچ کے انچارج مقبول حسین،اے ایس آئی محمد مہربان ،آپریٹر لائسنسنگ برانچ سکندر حیات اور خالد جمشید بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول کیلئے کبھی بھی شارٹ کٹ کا طریقہ استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنا اپنی اور دوسری کی جانوںکیلئے خطرناک ہو سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ڈرائیورنگ قوانین سے مکمل آگاہی کے بعد ہی ڈرائیورنگ لائسنس کیلئے رجوع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کوڈرائیونگ سے متعلق اور قانونی دفعات کے بارے آگہی کیلئے ایک ٹیسٹ دیا جاتا ہے اور پھر اسی میں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا جاتا ہے جبکہ ان پڑھ افراد سے زبانی ٹیسٹ لیا جاتا ہے، اور اس میں بھی جوامیدوار فیل ہوجاتے ہیں انہیں دوبارہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے 2 سے 4 ہفتوں کاوقت دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریری امتحان پاس کرنے والوں سے بعد میں ڈرائیونگ عملی ٹیسٹ لیا جاتا ہے اور پھر کامیاب ہونے والے امیدواروںبغیر کسی سفارش کے صرف گورنمنٹ کی مقررہ فیس کی ٹکٹیں لے کر انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنسنگ برانچ ہرماہ لائسنسوں کے اجراء کی مد میں حکومت کے خزانے میں لاکھوں روپے جمع کرواتی ہے ۔ اس موقع پر لائسنسنگ برانچ کے انچاج مقبول حسین نے بتایا کہ آج ہونے والے ڈرائیورنگ ٹیسٹ میں کل78امیدواروں کی مکمل فائلوں کو شامل کیا گیا جن میںسے 53تحریری ٹیسٹ اورڈرائیورنگ ٹیسٹ پاس کیا ان میں تمام موٹر کاراورموٹر سائیکل کیلئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں