سیکنڈری ونگ کو یوپی ای داخلہ مہم کے دوران 57 سونئے بچے داخل کرنے کاٹارگٹ دیا گیا ہے

جمعہ 21 اپریل 2017 15:17

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)30اپریل تک جن سکولوں کا(یو پی ای) کا80فیصد ٹارگٹ مکمل نہیں ہوگا ان کے سربراہان کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھکر ملک محمد مسعود ندیم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ضلع بھرکے ہائی اور ہائیرسیکنڈرسکولوں کے سربراہان کی یوپی ای ٹارگیٹ کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرڈی ای سیکنڈری ارشاد احمد کوریا اور مختلف زنانہ /مردانہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں سربراہان موجود تھے۔ میٹنگ میں ہرسکول کے سربراہ کودئیے گئے یوپی ای ٹارگٹ کے حوالے سے معلومات لی گئیں ۔ ماسوائے چند ایک کے علاوہ باقی تمام سکولوں کے سربراہان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی۔

(جاری ہے)

جس پر سی ای او نے سخت برہمی کا اظہار کیااور کہاکہ 30 اپریل تک تمام سکولوں کے سربراہان اپنااپنا یوپی ای کااسی فیصد ٹارگیٹ ہر صورت مکمل کریں ۔

تیس اپریل تک جن سکولوں کایوپی ای کاٹارگیٹ اسی فیصد مکمل نہیں ہوگا ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میںلاتے ہوئے انہیں دوسر ے اضلاع میں ٹرانسفر کردیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی ای اوسیکنڈری ارشاد احمد کوریا نے بتایاکہ امسال سیکنڈری ونگ کو یوپی ای داخلہ مہم کے دوران ستاون سونئے بچے داخل کرنے کاٹارگیٹ دیا گیا تھا جسے تیس اپریل تک مکمل کرنا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں