گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنا دیا گیا ہے، ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ

جمعہ 21 اپریل 2017 15:17

گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنا دیا گیا ہے، ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ سربراہ عوامی خدمت محاذ و ضلعی صدر مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی خوشحالی اور انہیں انکی محنت کا صحیح پھل دینے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنا دیا گیا ہے کسی بھی کاشتکار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے کسان نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھکر کے تمام خریداری مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہیں جو خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیگی انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں گندم کی خریداری کے دوران مڈل مین کے کردار کے باعث کسانوں کی حق تلفیاں ہو رہی تھیں اب مڈل مین کے کردار کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے کیونکہ میرٹ اور گڈ گورنس ہی مسلم لیگ ن کی پہچان ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شعبہ زراعت سے وابستہ افراد بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کو بھرپور ریلیف دینے اور عام آدمی کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے جس کی بدولت بہت جلد ملک ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں