کسانوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کوتواتر کے ساتھ مانیٹرکیاجارہاہے ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 20 اپریل 2017 13:31

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع میں خریداری گندم مراکز پر انتظامی امور اورکسانوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کوتواتر کے ساتھ مانیٹرکیاجارہاہے تاکہ ان مراکز پر حکومت پنجاب کی خریداری گندم پالیسی پرشفاف ترین عملدرآمد یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے یہ بات کلورکوٹ کے دورہ کے موقع پر خریداری گندم مرکز کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد سلیم راجہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے خریداری گندم کے سلسلہ میں کلورکوٹ مرکز پر کیے گئے انتظامات اورعملہ محکمہ خوراک کی حاضری کاجائزہ لیااورہدایت کی کہ خریداری گندم کے تمام ترعمل میں کسانوں کوحکومتی احکامات کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیںاورخریداری گندم کیلئے حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی سے متعلق انہیں مکمل راہنمائی اورآگاہی بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے خریداری مرکزکی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی ''پہلے آئیں پہلے پائیں''کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے اور کسانوں کو آڑھتیوں کے استحصال سے بچانے کیلئے فول پروف انتظامات کی عملداری برقرار رکھی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں