بھکر،30اپریل تک جن سکولوں کاUPEکا80فیصد ٹارگیٹ مکمل نہیں ہوگا،ان کے سربراہان کے خلاف کارروائی ہو گی،ملک محمد مسعود ندیم

بدھ 19 اپریل 2017 23:23

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء)30اپریل تک جن سکولوں کاUPEکا80فیصد ٹارگیٹ مکمل نہیں ہوگا ان کے سربراہان کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی خدمات دوسرے اضلاع کے سپرد کردی جائیں گی۔ یہ بات چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھکر ملک محمد مسعود ندیم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ضلع بھرکے ہائی اور ہائیرسیکنڈرسکولوں کے سربراہان کی یوپی ای ٹارگیٹ کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرڈی ای سیکنڈری ارشاد احمد کوریا اور مختلف زنانہ /مردانہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں سربراہان موجود تھے۔میٹنگ میں ہرسکول کے سربراہ کودئیے گئے یوپی ای ٹارگیٹ کے حوالے سے معلومات لی گئیں کہ انہوں نے اس میں سے اب تک کتنا ٹارگیٹ حاصل کرلیا ہے لیکن ماسوائے چند ایک کے علاوہ باقی تمام سکولوں کے سربراہان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی۔

(جاری ہے)

جس پر سی ای او نے سخت برہمی کا اظہار کیااور کہاکہ تیس اپریل تک تمام سکولوں کے سربراہان اپنااپنا یوپی ای کااسی فیصد ٹارگیٹ ہر صورت مکمل کریں ۔تیس اپریل تک جن سکولوں کایوپی ای کاٹارگیٹ اسی فیصد مکمل نہیں ہوگا ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میںلاتے ہوئے انہیں دوسر ے اضلاع میں ٹرانسفر کردیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی ای اوسیکنڈری ارشاد احمد کوریا نے بتایاکہ امسال سیکنڈری ونگ کو یوپی ای داخلہ مہم کے دوران ستاون سونئے بچے داخل کرنے کاٹارگیٹ دیا گیا تھا جسے تیس اپریل تک مکمل کرنا ہے مگر اس میں سے ابتک صرف چالیس فیصد ٹارگیٹ ہی حاصل کیا جاسکا ہے جوانتہائی مایوس کن صورتحال ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام ہائی سکولوں کے سربراہان گزٹیڈ پوسٹوں پرتعینات ہیں انہیں اپنی اور ہماری عزت کاخیال رکھنا چاہیے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں