عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اختر یٰسین

بدھ 19 اپریل 2017 16:22

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء)عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، یہ بات پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر نارتھ محمد اختر یٰسین نے ریجنل انچارج عبد القادر خان نیازی کے ہمراہ ضلع میں غیر معیاری چائے بنانیو الی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چائے کی15برانڈ پر پیداواری اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے سٹاک کو تحویل میںلے لیا جبکہ 15پیداواری یونٹس کو بھی سیل کردیا،اس موقع پر محمد یٰسین اختر نے کہا کہ تمام ایسے مینو فیکچرز اور کارخانہ داروں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ جو بھی چائے کی غیر معیاری اور غیر قانونی پیداوار میں ملوث پائے گئے تو ان کو جرمانہ کیساتھ ساتھ دو سال قید با مشقت کی سزا تجویز کی جا سکتی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں