بچوں کو پولیو کیمرض سے مکمل تحفظ دینا قومی فریضہ ہے، ڈی سی بھکر

بدھ 19 اپریل 2017 16:20

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ بچوںکو پولیو جیسے موذی اورعمر بھر کیلئے معذور کردینے والے مرض سے مکمل تحفظ دینا قومی فریضہ ہے اوراس فریضہ کی تکمیل میں بچوں کے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے ہر ویکسی نیشن رائونڈ میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپورتعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک عمرکے تمام بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ضلع میں تین روزہ اینٹی پولیو ویکسی نیشن رائونڈ کے تیسرے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بچوں کی حسب اہداف حفاظتی ویکسی نیشن کاعمل کڑی نگرانی میں مکمل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں