بھکر،ضلع میں خریداری گندم مراکز پر انتظامی امور اورکسانوں کیلئے سہولیات کوتواتر کے ساتھ مانیٹرکیاجارہاہے،سید بلال حیدر

مراکز پر حکومت پنجاب کی خریداری گندم پالیسی پرشفاف ترین عملدرآمد یقینی بنایاجاسکے،ڈپٹی کمشنر

منگل 18 اپریل 2017 22:43

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع میں خریداری گندم مراکز پر انتظامی امور اورکسانوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کوتواتر کے ساتھ مانیٹرکیاجارہاہے تاکہ ان مراکز پر حکومت پنجاب کی خریداری گندم پالیسی پرشفاف ترین عملدرآمد یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے یہ بات کلورکوٹ کے دورہ کے موقع پر خریداری گندم مرکز کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد سلیم راجہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے خریداری گندم کے سلسلہ میں کلورکوٹ مرکز پر کیے گئے انتظامات اورعملہ محکمہ خوراک کی حاضری کاجائزہ لیااورہدایت کی کہ خریداری گندم کے تمام ترعمل میں کسانوں کوحکومتی احکامات کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیںاورخریداری گندم کیلئے حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی سے متعلق انہیں مکمل راہنمائی اورآگاہی بھی فراہم کی جائے۔انہوں نے خریداری مرکزکی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی ''پہلے آئیں…پہلے پائیں''کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے اور کسانوں کو آڑھتیوں کے استحصال سے بچانے کیلئے فول پروف انتظامات کی عملداری برقرار رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں