بھکر،عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، محمد اختر یٰیسن

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، سٹنینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ڈائریکٹر

منگل 18 اپریل 2017 22:42

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، یہ بات پاکستان سٹنینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر نارتھ محمد اختر یٰیسن نے ریجنل انچارج عبد القادر خان نیازی کے ہمراہ ضلع بھکرمیں غیر معیاری چائے بنانیو الی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چائے کی15برانڈ پر پیداواری اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے سٹاک کو تحویل میںلے لیا جب کہ 15پیداواری یونٹس کو بھی سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(PSQCA)کا مشن عوام تک معیاری مصنوعات کی فراہمی کے سلسلہ میں معیاری اور غیر قانونی چائے بنانے والی فیکٹریوں/ مینو فیکچرز کیخلاف PSQCA ایکٹ 1996کے تحت کاروائی کرتے ہوئے چائے کے 15برانڈ پر پیداواری فروخت پر پابندی عائد کردی اور سٹاک تحویل میں لے لیا جن میں عوامی چائے، مہک چائے، شیر مارکہ چائے، سندر چائے، تلوار پشاوری الائچی مسکچر چائے، کرسٹل چائے، انمول چائے، انعامی چائے، ہارون چائے، نایاب چائے،اطیبات ، لوکل چائے، خان چائے اور ڈائمنڈ چائے شامل ہیں علاوہ ازیں پانچ پیداواری یونٹ کو سیل بمہر کردیا جن میںعوامی چائے، مہک چائے،شیر مارکہ چائے، سندر چائے اور تلوار پشاوری آلائچی چائے چامل ہیں اس موقع پر محمد یٰسین اختر نے کہا کہ تمام ایسے مینو فیکچرز اور کارخانہ داروں کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ جو بھی مصنوعات اشیائے ضروریہ کی فہرست میں شامل ہیں جو کہ وقتاً فوقتاً وفاقی حکومت جاری کرتی ہے توہ اگر وہ ان کی غیر معیاری اور غیر قانونی پیداوار میں ملوث پائے گئے تو PSQCایکٹ کے تحت ان کو جرمانہ کیساتھ ساتھ دو سال قید با مشقت کی سزا تجویز کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں