بھکر،گراس روٹ لیول پر معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے لمز(LUMS) یونیورسٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ڈاکٹر مریم چغتائی

منگل 18 اپریل 2017 22:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کی خصوصی کاوش سے ضلع بھکر میںگراس روٹ لیول پر معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے لمز(LUMS) یونیورسٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، یہ بات LUMSیونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر آف سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مریم چغتائی نے اپنے دورہ بھکر کے موقع پر ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ممبران اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں ، ضلعی محکمہ تعلیم کے افسران ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقا ت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایم پی اے عامر عنایت شہانی ، عرفان اللہ خان نیازی ، چیئرمین ضلع کونسل احمد نواز خان نوانی ، پروگرام سکول آف ایجوکیشن لمزمنیجر حمایت رشید، اے ڈی سی جی کریم بخش، سی ای او ایجوکیشن ملک محمد مسعود ندیم ، ڈی ای او سکینڈری ارشاد احمد کوریا، ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ مسز صابرہ سلطانہ ، چاروں تحصیلوں کی ڈپٹی ڈی ای اوز زنانہ ، مردانہ ، کونسلر تیمو ر انور خان ، مظہر حسین ایڈووکیٹ ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈی او سید غلام محمد، پراجیکٹ کوارڈی نیٹر انعام الحق اور توقیر عباس خان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شہریار سرور، حفیظ الرحمن حفیظ ، نوید احسن نیاز ، زبیدہ اکیڈمی کی پرنسپل میڈم غزالہ یعسوب ڈاکٹر میثم عباس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مریم چغتائی نے میٹنگ کے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے شعبہ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اس پر مکمل فوکس کیا ہوا ہے او ر زیادہ سے زیادہ اس پر وسائل خرچ کیے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس سے متوقع نتائج حاصل نہیں ہورہے جس میں بہتری لانے کیلئے لمز یونیورسٹی کے اشتراک سے لمزسکول آف ایجوکیشن اپنے ماسٹر لیول کے سٹوڈنٹس کے ذریعے ضلع بھکر کے مختلف سکولوں او راداروں میں نچلی سطح تک ان عوامل کی نشاندہی کرکے مستقبل میںایجوکیشن کی بہتری کیلئے بنائی جانیوالی پالیسیوں میں ان کو شامل کروائیںگے تاکہ آئندہ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جو پالیسی مرتب کرے تو ان عوامل کو مدنظر رکھ کر نئی پالیسی ترتیب دی جا سکے اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے بھی شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے اس میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں معلومات لیں جس پر اس موقع پر ممبران اسمبلی نے کہا کہ جب تک ہم بہتر استاد پیدا نہیں کرینگے اس وقت تک تعلیم میں بہتری ممکن نہیں اس لیے اساتذہ کی بھرتی میں ان کے تعلیمی معیار کو مدنظر رکھ کر ان کو شعبہ تعلیم میںداخل کیا جائے ۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملک مسعود نے بتایا کہ سب سے پہلے ہمیں کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ دینی چاہیے اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے ۔ اس موقع پر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے توقیر عباس خان نے بتایا کہ ضلع میں فروغ تعلیم کے لیے انکے ڈیپارٹمنٹ کا انتہائی مثبت کردار ہے اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ضلع میں 314لٹریسی سنٹر قائم ہیں جن میں دس ہزار آٹھ سو نوے بچے زیر تعلیم ہیں اس کے علاوہ ضلع میں 156تعلیم بالغاں کے سنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں 2363بالغ لوگ پڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر پرائیویٹ سکول ایسوی ایشن کے چوہدری سرور شہریار نے بتایا کہ سرکای تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ پرائیوٹ تعلیمی ادارے بھی فروغ تعلیم میں اہم کردا را د اکررہے ہیں لیکن ان میں مزید بہتری لانے کیلئے پرائیویٹ سکول کے طلباء کو بھی وہ مراعات دی جائیں جو سرکاری سکولوں کے طلباء کو ہیں جس طرح ڈی ایس ڈی لاہور کی طرف سے سرکاری سکولوں کے اساتذہ ریفریشر کورس اور ٹریننگ کرائی جاتی ہیں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو بھی کرائی جائیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر مریم چغتائی اورپروگرام منیجر سکولز آف ایجوکیشن لمز حمایت رشید نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چک نمبر47ٹی ڈی اے اورگرلز پرائمری سکول چک نمبر46ٹی ڈی اے میں وزٹ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔بعد میں انہوں نے زبیدہ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر بچوں کو دی جانے والی تعلیم کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں