دریا خان جھنگ روڈ اورسکھیکی میں ٹریفک حادثات،9افراد جاں بحق ،30زخمی

زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل، چار کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

منگل 18 اپریل 2017 12:30

بھکر،سکھیکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) دریا خان جھنگ روڈ اور سکھیکی میں دومختلف ٹریفک حادثات میں 9افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30سے افراد زائد زخمی ہو گئے ، چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔جھنگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھکر کے علاقے دریا خان کے قریب جھنگ روڈ پر تیز رفتارکار ٹیوٹا ہائی ایس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں خواتین سمیت دیگر 19مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ جھنگ روڈپرمحمدیاروالاکے قریب کار کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیاتاہم امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو بھکر ہسپتال،ٹی ایچ کیومنکیرہ منتقل کیا جہاں پر زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تعداد سکول ٹیچرز کی ہے ۔ دوسری جانب سکھیکی میں موٹر وے ایم تھری پر مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں بھی 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 13 زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں