ضلع بھکرمیںگندم کی خریداری کیلئی14 مراکز قائم کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 17 اپریل 2017 14:07

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع کے چودہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں سے مجموعی طورپر132000میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا عمل حکومت پنجاب کی پالیسی کے عین مطابق شفاف ترین انداز میں مکمل کیاجائیگااورکسی بھی خریداری مرکز میں کوئی آڑھتی ہرگز داخل نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے یہ بات گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق،اسسٹنٹ کمشنر ز،ڈی ایف سی،سینٹر کوآرڈی نیٹرز، فوڈانسپکٹرز، مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ اور انجمن کاشتکاران کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے واضح کیاکہ کسانوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلع کے تمام خریداری گندم مراکز پر آڑھتیوں/مڈل مین کے داخلہ کوسختی سے روکاجائیگااوراگرکسی آڑھتی نے کسی خریداری مرکز پرمداخلت کی کوشش کی تو اسے موقع پر گرفتار کرلیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پالیسی کے مطابق کسانوں کو'' پہلے آئیں پہلے پائیں ''کی بنیاد پر باردانہ فراہم کیاجائیگاجس کیلئے گرداوری لسٹ میں کسان کے نام کااندراج ہوناضروری ہے اور باردانہ کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ کے بغیر جاری نہیںکیاجائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں