پنجاب حکومت کوالٹی آف ایجوکیشن کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، شہزاد ملک

منگل 11 اپریل 2017 13:52

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) حکومت پنجاب کوالٹی آف ایجوکیشن کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ، اساتذہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری سے سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر پیک کنٹرولر امتحانات محمد شہزاد ملک نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز اورجملہ اے ای او زکی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک مسعود ندیم ، ڈی ای او سکینڈری ارشاد احمد کوریہ، ڈی ای او ایلیمنٹری ملک سعد رسول ، ڈی ای اوزنانہ میڈم صابرہ سلطانہ ، چاروں تحصیلوں کی ڈپٹی ڈی ای اوز زنانہ/ مردانہ اور جملہ زنانہ ، مردانہ اے ای اوز موجود تھے۔

شہزاد ملک نے کہاکہ حکومت پنجاب سو فیصد شرح خواندگی کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کالارہی ہے جس کیلئے تمام اضلاع کو نئے بچوں کے داخلہ کیلئے ٹارگٹ بھی دے دیئے گئے ہیں اور آئوٹ آف سکول بچوں کو سکول میں لانے اور سروے کیلئے سکولوں میں (پی ٹی سی) پرائیویٹ ٹیچر کوچز رکھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ تدریسی عمل کومتاثر کیے بغیر سکول سے متعلقہ علاقہ میں جتنے بھی پانچ سے نو سال تک کی عمر کے بچے ہیں انہیں سکول میں لایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں