تیز رفتار ڈالے کا ٹریکٹر سے تصادم ، نوجوان جاں بحق،ایک فرد زخمی ہو گیا

منگل 11 اپریل 2017 13:52

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) بھکر میں بہل چونی جنوبی کے قریب تیز رفتار ڈالہ سٹرک کنارے کھڑے گنے کے لوڈ ٹریکٹر سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا چچا شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق غلام بشیر ٹریکٹر میںمرغیاں لوڈ کرکے آرہا تھا کہ ڈالہ سٹرک کنارے کھڑے گنے کے لوڈ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور غلام بشیر شدید زخمی ہوا جبکہ اس کا بھتیجا محمد اعجاز ولد منیر احمد عرف پیرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں