2 سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم کو2 مرتبہ سزائے موت ،2 لاکھ روپے جرمانہ

جمعہ 7 اپریل 2017 16:05

2 سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم کو2 مرتبہ سزائے موت ،2 لاکھ روپے جرمانہ
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) 2 سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم کو2 مرتبہ سزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم خان زمان نے معمولی تلخ کلامی پر 2 سگے بھائی منیر اور اکبر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس پر تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ کا اندراج ہوا، جس پر ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج عبدالرشید کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے بعد گذشتہ روز ملزم خان زمان کو2 مرتبہ سزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں