بھکر کو مسلسل تیس سالوں سے نظرانداز کیا گیا ہے جس کے ازالہ کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ

جھنگ بھکر روڈ کی تعمیر کے علاوہ کروڑوں روپے لاگت سے سپر بند کی تعمیر کی گئی، ایم این اے (ن )لیگ

پیر 3 اپریل 2017 22:56

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) الیکشن مہم کے دوران کیے گئے تما م وعدے پورے کردئیے ہیں ۔بھکر کو مسلسل تیس سالوں سے نظرانداز کیا گیا ہے جس کے ازالہ کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں سوئی گیس ،جھنگ بھکر روڈ کی تعمیر ،سپر بند کی نئی سٹڈی کے ساتھ تعمیر کے علاوہ سینکڑوں ایسے منصوبہ جات ہیں جو مکمل ہونے کے بعد عوام کو سہولت فراہم کررہے ہیں یہ بات ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی برائے امور داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر میڈیا ایڈوئزار عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان ،جنرل کونسلر اشفاق کامران ،ڈھانڈلہ یوتھ ونگ کے نوید اقبال خان ڈھانڈلہ ،معین گجر،ملک نذیر احمد سیال ایڈوکیٹ ،رانا محمد انور اختر ،اور دیگر لیگی اراکین بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران جتنے بھی وعدے عوام سے کیے تھے وہ تمام تر مکمل ہوچکے ہیں یا ہونے والے ہیں کوشش کی ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ جھنگ بھکر روڈ کی تعمیر کے علاوہ کروڑوں روپے لاگت سے سپر بند کی تعمیر کی گئی اور اس کی مکمل سٹڈی پہلے نندی پور پراجیکٹ میں کی گئی اور پھر دریا کے رخ کو تبدیل کرکے تعمیر شروع کی گئی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ دریا نے کٹائو ختم کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اربو روپے لاگت سے سوئی گیس کے 7فیز مکمل کیے گئے اور اب کوشش ہے کہ علاقہ بھر کو بلا امتیاز سوئی گیس فراہمی کیلئے میٹر نصب کیے جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سوئی گیس کے دفترکا قیام ایک ماہ کے اندر ہو جائے گا جس سے میٹر تنصیب کا کام مزید تیز ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھکر میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وہ خود کام کررہے ہیں اور ڈی ایچ کیو کی حالت اب دیگر ہسپتالوں سے بہتر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت محاز میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں ہے اور شہانی ڈھانڈلہ خاندان سمیت تمام اتحادی ایک ہی پیج پر ہیں اور اشفاق کامران کی جنرل کونسلر کے بعد بڑھنے والی عوامی مصروفیات کے بعد ہی آج فہیم احمد خان کو میڈیا ایڈوائزر بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں