بھکر،ضلع میں خریداری گندم سکیم2017-18کے تحت ایک لاکھ بتیس ہزار میٹرک ٹن گندم خرید ی جائے گی،سید بلال حیدر

جس کیلئے انتظامات کو حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیاجارہاہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 3 اپریل 2017 22:56

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) ضلع میں خریداری گندم سکیم2017-18کے تحت کسانوں سے ایک لاکھ بتیس ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی جس کیلئے انتظامات کو حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیاجارہاہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں خریداری گند م سکیم کے سلسلہ میں انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر (ڈی ایف سی)اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کودی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کے چودہ خریداری گندم مراکز کیلئے مانیٹرنگ اورکوآرڈی نیشن کمیٹیوں سمیت دیگر انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ گرداوری کی فہرستیں آویزاں کرنے کاعمل تکمیلی مرحلہ میں ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کی طرف سے خریداری گندم مراکز پر کسانوں کیلئے سائے،نشستوں اورپینے کے صاف پانی سمیت مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ خوراک کی مقامی انتظامیہ کو دیگر محکموں کی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں خریداری گندم کے تمام ترعمل کی مانیٹرنگ کی جائے گی اورحکومت پنجاب کی پالیسی کی مطابقت میں خریداری کاعمل شفاف ترین انداز میں مکمل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں