بھکر،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کا مختلف انتظامی امور کے جائزہ کیلئے نواحی علاقوں کادورہ

تفصیلی دورہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں امتحانی مرکز کابھی معائنہ کیا

پیر 3 اپریل 2017 22:56

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے مختلف انتظامی امور کے جائزہ کیلئے پیر کے روز بھکر شہر اور نواحی علاقوں کادورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے شہر میں تفصیلی دورہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں جماعت نہم کے امتحانی مرکز کابھی معائنہ کیا۔انہوں نے امتحانی مرکز میں امتحانی امیدواروں کیلئے پرسکون ماحول برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے تاکہ امتحانی عمل مکمل یکسوئی کے ساتھ تکمیل پاسکے۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو تاکید کی کہ انتظامات کے سلسلہ میں امتحانی عملہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں